نوازشریف، سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

نوازشریف، سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔نواز شریف اور وفاقی وزیر کیخلاف توہین عدالت کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج 14 مارچ کو کرے گا۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کے علاوہ جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔سپریم کورٹ میں نواز شریف کیخلاف درخواست جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے شیخ احسن الدین ،خواجہ سعد رفیق کیخلاف اویس یونس نے دائر کر رکھی ہیں ۔

توہین عدالت

مزید : صفحہ اول