قذافی سٹیڈیم، اشیاء خوردونوش کی مانیٹرنگ کیلئے مجسٹریٹ کی تعیناتی کافیصلہ

قذافی سٹیڈیم، اشیاء خوردونوش کی مانیٹرنگ کیلئے مجسٹریٹ کی تعیناتی کافیصلہ

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیمی فائنلز کے لئے صوبائی حکومت نے شائقین کو مہنگے داموں اشیاء کی روک تھام کے لئے سٹیڈیم کے اندر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے جو سٹیڈیم میں لگائے گئے کھانے پینے کے سٹالز پر چیزوں کی اشیاء کی قیمتوں پر نظر رکھیں گے اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اس سے قبل سٹیڈیم میں مہنگے داموں اشیاء من پسند پیسوں پر فروخت کی جارہی تھی جس پر یہ فیصلہ کیا گیا جس میں شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ اسی طرح کراچی میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں بھی مجسٹریٹ کی تعیناتی کی جائے گی جبکہ سٹیڈیم کے اندر اشیاء کی قیمتوں کے نرخ نامے درج ہوں گے جس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا ۔اور اس موقع پر گراں فروشی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کو فوری جرمانے اور گرفتار بھی کیا جاسکے گا اس حوالے سے شائقین کرکٹ جو میچز کے دوران مہنگے داموں اشیاء خریدنے پر مجبور تھے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے او ر انہوں نے اس فیصلے کو نہایب خوش گوار قرار دیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی