انگلش کرکٹراین مورگن نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا

انگلش کرکٹراین مورگن نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(نیٹ نیوز)کراچی کنگز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انگلش ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین این مورگن نیدبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے ۔پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیم کراچی کنگز کو انگلش بلے باز این مورگن نے جوائن کرلیا ہے،این مورگن دبئی پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ کراچی کنگز کو جوائن کرنے پر پرْجوش ہیں۔جارحانہ مزاج بیٹسمین این مورگن کی ٹیم میں شمولیت سے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہوگی،بائیں ہاتھ کے بیٹسمین این مورگن ٹی ٹوئنٹی کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں اور کئی مواقعوں پر وہ اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار بھی کراچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کیلئے بھی وہ اپنی بھر پور صلاحیتوں کااستعمال کرینگے اورٹیم کو فائنل میں رسائی دلانے کی کوشش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم اس وقت مشکل سے دوچار ہے جسے فائنل تک رسائی کیلئے سخت محنت کرناہوگی۔