کوئٹہ کو دھچکا، جان ہیسٹنگز ان فٹ ہوکر پی ایس ایل سے باہر

کوئٹہ کو دھچکا، جان ہیسٹنگز ان فٹ ہوکر پی ایس ایل سے باہر

دبئی(نیٹ نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بری خبر ہے کہ ٹیم کے اہم غیر ملکی آل راؤنڈر جان ہیسٹنگز ایونٹ سے باہر ہوگئے۔پاکستان سپر لیگ تھری کے اہم مرحلے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ ایونٹ کے اہم مرحلے پر کوئٹہ کی ٹیم آسٹریلوی کرکٹر جان ہیسٹنگز سے محروم ہوگئی۔اپنے ویڈیو پیغام میں جان ہیسٹنگز نے بتایا کہ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں پی ایس ایل چھوڑ کر واپس جانا پڑرہا ہے۔جان ہیسٹنگز نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے بھرپور لطف اٹھایا اور مجھے امید ہے ہماری ٹیم فائنل جیتے گی لیکن بہترین ایونٹ درمیان میں چھوڑنے پر انتہائی افسوس ہے۔دوسری جانب آل رانڈر کی عدم دستیابی پر ان کے متبادل کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے کسی غیر ملکی کھلاڑی کا نام نہیں بتایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی