انڈین ویلز ماسٹرز ،نوواک جووکوچ کواپ سیٹ شکست

انڈین ویلز ماسٹرز ،نوواک جووکوچ کواپ سیٹ شکست

انڈین ویلز(یوپی آئی)سابق عالمی نمبر ون نوواک جووکو وچ انڈین ویلزماسٹرز میں اپنے پہلے میچ میں غیر معروف کھلاڑی سے شکست کھانے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔سرب ٹینس اسٹار کو رینکنگ میں 109ویں نمبر کے جاپانی کھلاڑی ٹیرو ڈینیئل نے غیر متوقع طور پر ہرا کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ ٹیرو ڈینیئل کوالیفائر کی حیثیت سے اس ٹورنامنٹ میں شریک تھے۔ آپریشن کے بعدانجری سے نجات کے بعد ڈوکووچ اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے لیکن انہیں آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل سکا اور ناقص کھیل کے نتیجے میں شکست سے دوچار ہو گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی