ریلوے کے ایڈیشنل جنرل مینجرانصر باللہ خان اور اور پرائیویٹ سیکرٹری خالد عزیز ریٹائرڈ

ریلوے کے ایڈیشنل جنرل مینجرانصر باللہ خان اور اور پرائیویٹ سیکرٹری خالد ...

لاہور (نمائندہ پاکستان) پاکستان ریلوے کے ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل انصر بااللہ خان تقریباً 32برس تک خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائرہو گئے۔ ان کے اعزاز میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد جاوید انورکی صدارت میں گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں کمرشل ، ٹریفک اور مکینیکل کے سینئر افسران کے علاوہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل انصر بااللہ خان نے 1986 میں بطور اسٹنٹ مکینیکل انجینئر پاکستان ریلوے کو جوائن کیا۔ انہوں نے UETسے بی ایس سی مکینیکل انجینئرکی ڈگری حاصل کی۔ ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمید رازی ، ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچر ہمایوں رشید،فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے دوست علی لغاری ،ڈی آئی جی آپریشن ریلوے پولیس شارق جمال خان ،ایف اے اینڈ سی اے او ڈاکٹر محمد سعید سمیت تمام پرنسپل افسران نے ان کی خدمت ،محنت اور دیانتداری کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔دریں اثناء ریلویز کے پرائیویٹ سیکرٹری محمد خالد عزیز 37برس تک خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ ان کے اعزاز میں ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل انصر باللہ خان کی صدارت میں گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں سی ایم ای لوکو سلمان صادق ،چیف کنٹرولر آف پرچیز میربادشاہ ، ڈی ایس ورکشاپس غلام قاسم اور چیف پرسانل آفیسر چوہدری بلال سرور سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1