مسلم لیگ(ن) جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے

مسلم لیگ(ن) جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے

لاہور( لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طا ہر سندھو نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ نواز کا مستقل صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور انٹرا پارٹی الیکشن کروانا، جمہوری روایات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میاں محمد شہباز شریف کا ماضی سب کے سامنے ہے اور انکا تاریخی ریکارڈ دیکھتے ہوئے کسی بھی ممبر نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ،جسکی وجہ سے شہباز شریف بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ بلا شبہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کردی ہے ، اس سے قبل سابقہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن ) ملک کی مقبول ترین جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔

خلیل سندھو

مزید : میٹروپولیٹن 1