شہری پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں

شہری پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے کہا ہے کہ شہر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ڈی سی لاہورنے کہا کہ شہر کی تمام یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ سے زائدپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جارہا ہے جبکہ اس پولیو مہم میں4700 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور پو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔
سمیر سید