معاشی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے

معاشی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریکِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ گڈ گورننس کی ذمہ داری سنبھال لے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کی شہ خرچیوں اور اربوں روپے کِک بیکس والے منصوبوں کے باعث قومی معیشت قرضوں کے چنگل میں پھنس چکی ہے اور سپریم کورٹ اور پاک فوج کے علاوہ کسی ادارے پر قوم کا اعتماد نہیں رہا کیونکہ ''گڈ گورننس'' صرف اربوں روپے کے اشتہارات میں ہی نظر آتی ہے۔انہوں نے درخواست کی کہ کرپشن مافیا کے خلاف احتسابی عمل کی تکمیل تک سپریم کورٹ ''گڈ گورننس'' کی ذمہ داری سنبھال لے اور ملک کی تشویشناک اقتصادی صورتحال کے پیشِ نظر معاشی ایمرجنسی نافذ کر کے سعودی عرب کی طرح لوٹی ہوئی دولت اور تمام بیرونِ ملک بنکوں میں جمع شدہ رقوم وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے باعث پوری قوم بالخصوص غریب عوام مہنگائی کی دلدل میں دھنس چکے ہیں جبکہ قومی معیشت کھربوں روپے کی مقروض ہو چکی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ ناقص پالیسیوں اورکرپشن سے ہونے والے قومی نقصانات کی تلافی کون کرے گا؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام اربابِ اقتدار کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی جائیں اورکرپشن مافیا کا کڑا احتساب کیا جائے۔
آفتاب لودھی