شام میں مظالم پر اسلامی ممالک کی خاموشی قابل افسوس ہے،عرفان بھلا

شام میں مظالم پر اسلامی ممالک کی خاموشی قابل افسوس ہے،عرفان بھلا

فیروزوالہ (نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن تحصیل فیروزوالہ کے سابق صدر اور ممتاز قانون دان حاجی محمد عرفان بھُلا ایڈووکیٹ نے کہا کہ شام اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف اسلامی ممالک کی خاموشی قابل افسوس ہے۔ اسلامی تعلیمات کی روح سے مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں ۔ اگر جسم کے کسی حصے میں درد ہو تو پورا جسم اس سے متاثر ہوتا ہے۔ مگر المیہ کی بات ہے کہ مسلم حکمران اپنے اپنے مفادات میں لگے ہوئے ہیں کوئی امریکہ اور روس کا اعلیٰ کار بنا ہوا ہے۔ مسلمان عیش و عشرت میں مبتلا ہو کر جذبہ جہاد سے عاری ہو چکے ہیں اور اپنے مظلوم بھائی کے دکھ اور درد کو محسوس کرنے کی بھی فرصت نہیں ہے۔ عرفان بھلا ایڈووکیٹ نے کہا کہ سعودی عرب جو اسلامی افواج کا اتحاد قائم کیا ہے وہ صرف سعودی مفادات کے تحفظ کے لیے ہے اگر یہ واقعی اسلامی مملکت کا اتحاد ہے تو اسے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے کیوں استعمال نہیں کیا جا رہا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1