عمران اور زرداری ذاتی مفادات کیلئے ساتھ ساتھ ہیں،آزاد علی تبسم

عمران اور زرداری ذاتی مفادات کیلئے ساتھ ساتھ ہیں،آزاد علی تبسم

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور عمران خان ذاتی مفادات کے لئے ساتھ ہیں، سینٹ میں آصف زرداری اور عمران خان بھائی بھائی کے نعرے لگوائے گئے ، ،عمران خان آصف علی زرداری کو اپنا سیاسی دشمن قرار دیتے رہے اور پھر اپنے مفاد کے لئے ان سے ہاتھ ملا لیا، شریف خاندان مقدمات سے گھبرانے والا نہیں ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک جب بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو ترقی کے اس سفر میں رکاوٹ ڈالی جاتی ہے ، نوازشریف کے دور حکومت میں ملک نے ریکارڈ ترقی کی اور عوام کے مسائل حل ہوئے۔

،اسی طرح پنجاب میں شہبازشریف کی قیادت میں عوام کی مشکلات کے خاتمہ کے لئے دن رات کام ہوا ہے ، ترقی کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا ،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ملک کی ترقی پسند نہیں وہ ملک کی ترقی نہیں چاہتے اس لئے وہ دھرنوں کی سیاست کررہے ہیں ، ان کی سیاست کا مقصد ملک کی ترقی کا سفر روکنا ہے ، عمران خان کے تمام جلسے ناکام ہوئے وہ خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے ، عمران خان نے ہمیشہ ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔

آزاد

مزید : میٹروپولیٹن 1