پی ایم ایس ایسو سی ایشن 16مارچ کو چیف سیکرٹری کے دفتر کے باہر احتجاج کریگی

پی ایم ایس ایسو سی ایشن 16مارچ کو چیف سیکرٹری کے دفتر کے باہر احتجاج کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نیوز رپورٹر) پی ایم ایس ایسوسی ایشن کی جانب سے 16 مارچ کو چیف سیکرٹری پنجاب کے دفتر کے باہر احتجاج کا اعلان، اس حوالے سے پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے صدر شاہد حسین نے کہا کہ سولہ مارچ کو صوبہ کے تمام 1200 پی ایم ایس افسر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری انہیں ملنے کا وقت ہی نہیں دیتے ہم ان سے مل کر اپنے مطالبات کی بات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ایس افسران کے پروموشن کے لئے سپیشل بورڈ کرائے جائیں اور اس پر جلد عمل درآمد کیا جائے مگر ابھی تک اس حوالے سے ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔
پی ایم ایس