نوازشریف کے درباری بھی زہر اگلنا شروع ہو گئے ،اعجاز چودھری
لاہور (نمائندہ خصوصی ،لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے اتحادی درباریوں نے بھی ملک کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے جو قابل مذمت ہے ، نواز شریف مسلسل مودی کی زبان بول رہے ہیں انکا ملک دشمن ایجنڈاکبھی کامیاب نہیں ہوگا ۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے اصولی مؤقف کی جیت ہوئی ، بلوچستان سے پہلے منتخب ہونے والے سینیٹ کے چئیرمین کو دلی طور پر مبارک باد پیش کرتے ہے۔
، عمران خان نے ملک میں نئی تاریخ رقم کر کے بلوچستان کی عوام کے دل جیت لیے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نواشریف کے بیانات سے بغاوت کی بو آرہی ہے ،سینٹ الیکشن میں حکومتی اراکین بوکھلا گئے ، پوری قوم کی نظریں چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کی طرف لگی ہوئی ہیں
اعجاز چودھری