سیف الملوک کھوکھر کی کاوشوں سے پی پی 160ماڈل حلقہ بن گیا : ڈاکٹر روبینہ ملک

سیف الملوک کھوکھر کی کاوشوں سے پی پی 160ماڈل حلقہ بن گیا : ڈاکٹر روبینہ ملک

لاہور(انٹرویو : دیبا مرزا : تصاویر : ذیشا ن منیر )مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما و یو سی 256 کی صدر ر ڈاکٹر رو بینہ ملک نے کہا ہے کہ یو نین کو نسل کی صدر ہو نے کی حیثیت سے علا قہ کی فلا ح وبہبو د اور ترقیا تی کاموں کے لئے دن رات کو شاں ہوں ۔ہمارے علا قہ کے ایم پی اے سیف الملو ک کھو کھر نے حلقہ بھر میں ترقیا تی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور اگر میں یہ کہو ں کہ ہما رے ایم پی اے کی خصو صی کا وشوں سے ہما ری پی پی160 ایک ماڈل پی پی بن گئی ہے تو غلط نہ ہو گا ۔مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے جس کو عوام کی حما یت ہمیشہ حاصل رہے گی۔اور نواز شریف دلو ں کے وزیر اعظم ہیں ان کو عوام کے دلو ں سے کو ئی نہیں نکا ل سکتا ۔آنے والا دور بھی ن لیگ کا ہی ہو گا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے’’ روز نا مہ پاکستان‘‘ کو انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ۔ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ میں نے اپنی سیا ست کا آغاز ہی ن لیگ کی ورکر کی حیثیت سے کیا تھا اور آج ایک طویل عرصہ کے بعد بھی اپنی جماعت کے ساتھ قدم بہ قدم کھڑی ہو ں ۔ انہو ں نے کہا کہ ہر جما عت پر اچھا اور برا وقت آتا رہتا ہے اور سیاست میں اونچ نیچ ہو تی ہے لیکن اصل کا رکن وہی ہے جو کہ ہر مو قع پر اپنی جماعت کے شا نہ بشا نہ کھڑے رہے۔انہو ں نے کہا کہ ایم پی سیف الملو ک کھو کھرحلقہ کے عوام کے ساتھ ہر وقت رابطہ میں رہتے ہیں اور ان کی ہر خوشی غمی میں شریک ہو تے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ تمام یو نین کو نسل میں سڑکو ں کی تعمیر اور پینے کے پا نی کے فلٹریشن پلا نٹ لگا دیئے گے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے دلو ں کی آواز ہے تا ریخ بھی اس بات کی گواہ ہے کہ ن لیگ نے اپنے دور حکو مت میں عوامی فلا حی منصوبو ں کے جال بچھا دیئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ سازشیں چا ہے لو گ جتنی مر ضی کر یں ہم گھبرا نے والو ں میں سے نہیں ہیں اور نہ ہی ڈر کے بھا گنے والو ں میں سے ہیں انہو ں نے کہا کہ ہما رے دلو ں کے وزیر اعظم میا ں محمد نواز شریف ہی ہیں اور آئندہ حکومت مت بھی ن لیگ کی ہی ہو گی ۔

یونین کونسل

مزید : میٹروپولیٹن 1