رائٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ننکانہ صاحب میں اہل قلم کانفرنس میں شرکت
لاہور( نیو ز رپورٹر)آل پاکستان رائٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر چوہدری غلام غوث کی سر براہی میں ننکانہ صاحب میں اہل قلم کانفرنس میں شرکت کی کانفرنس کے شرکاء ادیب ،شاعر ،سنئیر صحافی تھے جبکہ مہمان خصوصی مشہور فلمی رائٹرو مکالمہ نویس ناصر ادیب ،مشہور مزاح نگار گل نوخیز اختر،اور مشیر برائے وزیر اعلی پنجاب رانا محمد ارشد تھے۔ناصر ادیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کالم نگاروں اور صحافیوں کو مطالعہ کی اشد ضرورت ہے آج کا نوجوان کتاب بینی سے دور ہوتا جارہا ہے جس سے اس ادب جیسے شعبہ میں خلا پیدا ہو رہا ہے جبکہ مشیروزیر اعلی پنجاب رانا محمد ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومرت ادیبوں ،صحافیوں اور کالم نگاروں کی سر پر ستی جاری رکھے گی۔
،جہاں یہ طبقہ حکومت کی خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے وہاں اچھے حکومتی اقدمات کو بھی تحریروں میں جگہ دے ، بعد ازں اپوا وفد اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ محمد طیب طاہر کے ہمراہ گرو نانک گردوارہ کا دوراہ کیا وفد کے دیگر ارکان میں ،ایم ایم علی ،کرامت مسیح ،حافظ محمد زاہد،محمد عرفان چوہدری اور عبدالکریم اعوان شامل تھے۔