کوٹ عبدالمالک میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا،مہم 16مارچ تک جاری رہے گی

کوٹ عبدالمالک میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا،مہم 16مارچ تک جاری رہے گی

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی)ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق کے حکم پر اے سی فیروزوالہ رانا شکیل اسلم کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے چیف آفیسر تنویر خان بلوچ نے کوٹ عبدالمالک میونسپل کمیٹی کے علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر دیا ہے جو 16مارچ تک جاری رہے گی چیف آفیسر تنویر خان بلوچ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پولیو قطرہ مہم سے بچوں کو مختلف خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے ۔تحصیل فیروزوالہ کے انچارج ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر زبیر اور ان کی ٹیمیں کوٹ عبدالمالک ،شرقپور خورد ،ابوالخیر، جاوید ٹاؤن،فضل پورہ ،جھگیاں سیالاں ،گھر گھر ،سکولوں وغیرہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔

میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے چیف آفیسر تنویر خان بلوچ نے پولیو قطرہ مہم کے لیے بہترین انتظامات کر رکھے ہیں ۔

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کے چیف کوارڈینیٹر چوہدری محمود اختر گورائیہ ،میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے چیئر مین مہر محمد الیاس علی سیال ،وائس چیئر مین ملک ضیاء اللہ اور ان کی پوری ٹیم نے پولیو قطرہ مہم کے لیے بہترین انتظامات کرنے پرڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق ،اے سی فیروزوالہ رانا شکیل اسلم ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر زبیر مختاراور چیف آفیسر تنویر خان بلوچ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیو قطرہ مہم کے لیے ہم ہر طرح کا انتظامیہ کا تعاون کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4