امنگ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام محفوظ عطیات اور صدقات کی آگاہی مہم

امنگ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام محفوظ عطیات اور صدقات کی آگاہی مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) چونگی امرسدھو ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے محفوظ عطیات اور صدقات کی آگاہی مہم کے تحت اعوان مارکیٹ میں ایک ریلی کا انعقاد کیا جس کے ذریعے تاجر برادری کو پیغام دیا گیا کہ وہ اپنے عطیات اور صدقات دیکھ بھال کر صرف صحیح حقداری کو دیں تاکہ ملک میں امن اور خوشحالی کی فضا قائم ہوسکے، ریلی میں ایسوسی ایشن کے صدر حکیم اللہ رکھا سلفی، اعوان مارکیٹ کے صدر ملک محمد حنیف اعوان، چیئرمین قومی تاجر اتحاد یوتھ لیگ کے غلام حسین اعوان اور علاقے کی تمام بڑی مارکیٹوں کے عہداداران کے ساتھ ساتھ آٹو موبائل ایسوسی ایشن مٹمنگری روڈ کے صدر عنصر ظہور بٹ، مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری زاہد میر اور اعوان مارکیٹ کے تاجران نے حصہ لیا اس موقع پر صدر حکیم اللہ رکھا سلفہ نے بات کرتے ہوئے کہا اگر تاجر برادری اپنے عطیات اور صدقات دیکھ بھال کر محفوظ ہاتھوں میں دیں تو ملک کے معاشی حالات حل ہوسکتے ہیں۔

اور ملک میں امن اور ترقی ممکن ہوسکتی ہے اس کے علاوہ انہوں نے تمام مارکیٹوں میں مانیٹرنگ کمیٹیاں بنانے کا اعلان کیا۔