تنظیم الفجر کی منشیات کے خاتمہ اور امن کے فروغ کیلئے سکولوں میں آگاہی مہم

تنظیم الفجر کی منشیات کے خاتمہ اور امن کے فروغ کیلئے سکولوں میں آگاہی مہم

لاہور (پ ر) تنظیم الفجر پاکستان کی اطلاعات اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے تعاون سے لاہور کے 3 ٹاؤنوں راوی ٹاؤن، داتا گنج بخش ٹاؤن اور سمن آباد ٹاؤن کے 30 سکولوں میں منشیات کے خاتمہ اور امن کے فروغ کیلئے 15 مارچ سے 15 مئی تک خصوصی مہم میں سٹیج پلے، تقریری مقابلے، سیمینار اور واک کا اہتمام کیا ہے۔ ان پروگرامز کا مقصد تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے رجحان کے خاتمہ اور ملک میں امن کے فروغ کیلئے طالب علموں کو آگاہی دینا ہے۔ پروگرام کو حتمی شکل اکمل اویسی پیرزادہ کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی جس میں مہمان خصوصی مصباح الحسن ڈارڈائریکٹر پی ایچ اے گورنمنٹ آف پنجاب تھے۔ اجلاس میں محمد یحییٰ چودھری، نائلہ طاہر، محمد رمضان خان، راحیلہ بشیر، دیبا افضل، تسلیم اختر، قرۃ العین، محمد سلیم مغل، طاہر محمود، مقدس فرح ، ارم افتخار، شاف خان، محمد ریاض،شبیر حسین، علی رضا جیلانی، نثار احمد، زہرہ بخت، ارم افتخار، آمنہ کرن، بابر حبیب، محمد علی، طارق مقصود، نبیلہ نعیم، شبیرحسین، عمراظہار، مجاہد علی، مظفر حسین مرتضیٰ نے شرکت کی۔

آگاہی مہم کا مقصد معاشرہ میں امن کو فروغ دینا ہے کیونکہ امن کے بغیر کوئی ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ پوری دنیا میں بڑھتی ہوئی منشیات کی وباء کا خاتمہ بھی وقت کا تقاضا ہے تاکہ نوجوان نسل صحت مند فضا میں تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول ہوں۔ مہم میں نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے متعلق بروشر ٗ پمفلٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے اور خصوصی لیکچر بھی دیئے جائیں گے۔ منشیات کو معاشرہ سے ختم کر کے خوشگوار معاشرہ کے قیام کیلئے تنظیم الفجر گزشتہ 32 سال سے کام کر رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4