ن لیگ کے حاجی آصف کاتحریک لبیک یارسول اللہﷺ میں شمولیت کا اعلان

ن لیگ کے حاجی آصف کاتحریک لبیک یارسول اللہﷺ میں شمولیت کا اعلان

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے مرکزی سیکرٹریٹ مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں پی پی 137کے امیدوار اور مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے رہنما حاجی محمد آصف ندیم نے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی سے ملاقات کی اور تحریک لبیک یارسول اللہﷺ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقعہ پر شاھدرہ اور کالا خطائی کے علما ء کرام مولانا محمد نواز جلالی ،حافظ محمد صدیق نوری،قاری غلام دستگیر،قاری محمد سعید،مفتی محمد ظفر ضیائی بھی موجود تھے۔جنہوں نے حاجی محمد آصف ندیم کیلئے پی پی 137کی تحریک لبیک یا رسول اللہ کی ٹکٹ کی سفارش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے حاجی محمد ندیم کو پی پی 137سے ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور پاکستان کے اسلامی تشخص کی حفاظت کیلئے الیکشن میں حصہ لینا کار ثواب ہے۔

تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ ملک کو صالح قیادت عطا کرنا چاہتی ہے۔کھوٹے سکوں اور باربار آزمائے ہوئے لوگو ں کی اب مزید گنجائش نہیں ہے ۔عوامی شعور کافی بیدار ہو چکا ہے ۔اب گلیوں ،نالیوں اور کھالیوں میں بہانے کی بجائے ووٹ کا حقیقی مقام لوگوں پر واضح ہورہا ہے. جس کے نتیجے میں الیکشن میں اپنا حقیقی کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4