ڈائریکٹریوایم ٹی کی پنجاب یونیورسٹی میں صنعتی نمائش میں شرکت

ڈائریکٹریوایم ٹی کی پنجاب یونیورسٹی میں صنعتی نمائش میں شرکت

لاہور (پ ر) ڈائریکٹر جنرل یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی(یوایم ٹی)عابد ایچ کے شیروانی نے پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی ساتویں سالانہ صنعتی نمائش 2018 میں شرکت کی اور افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔انہوں نے جامعہ پنجاب کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا کے ہمراہ سٹالز کا دورہ کیا اور نمائش میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عابد شیروانی نے کہا کہ پاکستان میں زبردست ٹیلنٹ پایا جاتا ہے مگر ہمارے ہاں ریسرچ کا رجحان بہت کم ہے جس کی وجہ سے ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت پیچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرحکومتی سطح پر اس ٹیلنٹ کو اپنی قابلیت دکھانے کیلئے بہترین سپورٹ اور مواقع فراہم کےئے جائیں توپاکستان سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت آگے نکل سکتا ہے۔

ڈی جی یوایم ٹی کا مزید کہنا تھا کہ صنعتی نمائش ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں انڈسٹری سے بہترین لوگوں ایک جگہ جمع ہوجاتے ہیں اور ان کے درمیان آیڈیاز کو عملی جامہ پہنانے کیلےئے مضبوط روابط قائم ہوجاتے ہیں۔عابد شیروانی نے ساتویں سالانہ صنعتی نمائش 2018 منعقد کروانے کیلےئے تعاون پروایس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4