محکمہ زکوٰۃ کے ملازمین کو ریگولر کرنے کے حوالہ سے کمیٹی نے تاحال کچھ نہ کیا، ارشاد چودھری

محکمہ زکوٰۃ کے ملازمین کو ریگولر کرنے کے حوالہ سے کمیٹی نے تاحال کچھ نہ کیا، ...

لاہور( نیوز رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشنکے صدر پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا کہ سیکرٹری زکوۃ کی سفارشات پر 2015ء میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب محکمہ زکوۃ کے ملازمین کو ریگولر کرنے کے حوالہ سے رانا ثناء اللہ وزیر قانون کی زیر صدارت کمیٹی بنائی گئی تھی۔ 3 سال کے عرصہ میں کمیٹی کی جانب سے کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہوئی ہے اور حکومت پنجاب کو بار بار یاد دھانی کے باوجود کوئی مثبت جواب موصول نہ ہوا ہے۔حکومتی اس بے حسی کے خلاف ایپکا کا ایک ہنگامی اجلاس محکمہ سوائل فرٹیلٹی ایگر کلچر ، ٹھوکر نیاز بیگ، لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدرات حاجی محمد ارشاد چوہدری صدر ایپکا پنجاب و لالہ محمد اسلم صدر ایپکا لاہور ڈویژن کریں گے۔اجلاس میں لاہور ڈویژن کے تمام محکمہ جات کے صدور و جنرل سیکرٹری صاحبان بھرپور شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈجن میں محکمہ زکوۃ، کنٹریکٹ ، BOM و ڈیلی ویجزز سمیت تمام ملازمین کو ریگولر کرنا ، بقیہ کیڈرز کی اپ گریڈیشن، یوٹیلٹی الاؤنس،ہاؤس ریکوزیشن ، دیگر صوبوں سے تنخواہ کے7.5% فرق کی ادائیگی ، ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی ادائیگی ،17 اے کے تحت ریگولر بھرتی و دیگر کی منظوری کے حوالہ سے آئندہ کا لالئحہ عمل تشکیل دیتے ہوئے احتجاجی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔مورخہ20 مارچ کو 7 کلب روڈ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر ون ایجنڈا دھرنا بر ائے محکمہ زکوۃ، کنٹریکٹ ، BOM و ڈیلی ویجزز سمیت تمام ملازمین کو ریگولر کرناکے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4