جمعیت علماء اسلام (س) سیکرٹری جنرل کا جامع مسجد محمدیہ کا دورہ

جمعیت علماء اسلام (س) سیکرٹری جنرل کا جامع مسجد محمدیہ کا دورہ

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (س) سیکرٹری جنرل مولانا عبدالروف فاروقی پنجاب کے امیر مفتی احمد علی ثانی فہیم الحسن تھانوی پنجاب ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین سمیت دیگر نے چوبرجی چوک میں جامع مسجد محمدیہ کا دورہ کیا اور مسجد کے معاملہ میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کی۔

اور گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مفتی محمد حسن کا جوبھی معاملہ مسجد کی جگہ کے حصول کے لئے حکومت کے ساتھ چل رہا ہے وہ اسے جلد حل کرے۔

بصورت دیگر مفتی حسن جو بھی فیصلہ کریں گے جے یو آئی س ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حسب وعدہ مسجد کیلئے متبادل جگہ دی جائے جو کہ ان کا مطالبہ برحق ہے ۔بعد ازاں گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے سابق رہنما و گوجرانوالہ بار کے سابو صدر چوہدری آحور طفیل ایڈووکیٹ نے جے یو آئی س پنجاب کے امیر مفتی احمد علی ثانی سے مدرسہ قاسم العلوم شیرانوالہ میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران انہوں نے جے یو آئی س میں غیر مشروط طور پر شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4