کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے سمیت دیگر مطالبات تسلیم کیے جائیں، خورشید احمد

کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے سمیت دیگر مطالبات تسلیم کیے جائیں، خورشید ...

لاہور(خبرنگار)سالہا سال سے محکمہ بجلی میں تعینات کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرانے، بجلی چوری کی روک تھام، صارفین سے واجبات کی وصولی، نادہندگان صارفین کی ملازمین سے غنڈہ گردی اور لاقانونیت کے مرتکب افراد سے تحفظ کرانے کے لئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام لاہور میں بجلی کے ہزاروں ملازمین نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی آفس کے سامنے منظم اجتماع زیر صدارت بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمدجنرل سیکرٹری منعقد ہوااس موقعہ پر مقررین نے محکمہ بجلی کی انتظامیہ اورفاقی وزیر برائے توانائی سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ یونین اور انتظامیہ کے باہمی معاہدہ کے مطابق دو سال سروس احسن طور پر سرانجام دینے والے ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات کا اجراء کرائیں۔بمعہ میڈیا کنڑیکٹ ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4