شاہراہ عام پر وارداتیں کرنیوالے 2گروہوں کے 6ملزم گرفتار

شاہراہ عام پر وارداتیں کرنیوالے 2گروہوں کے 6ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) سی آئی اے پولیس نے شاہراہ عام پر وارداتیں کرنے والے 2 گینگز کے6 ممبران گرفتار لاکھو ں روپے مالیت کی نقدی قیمتی اشیا برآمد کرلی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ۔جس کے تحت سی آئی اے کی سپیشل پولیس ٹیمیں شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر گرم ہو گئیں۔ایس پی سی آئی اے نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی طور پرٹیمیں تشکیل دیں۔ جس پر سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شکیل ڈکیت گینگ کے تین ممبران شکیل، عمر ، مبین کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سٹریٹ کرائم کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔اس کے علاوہ سی آئی اے لاہور پولیس نے عمر اکرم ڈکیت گینگ کے 3 ممبران عمر، نبیل اور امجد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھو ں روپے کی نقدی ،اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور 2 عدد اور، متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔ملزمان شارع عام پر ریکی کر تے اور سنسان جگہ دیکھ کر شہریوں سے واردات کرتے۔ ابتدائی انٹیروگیشن کے دوران ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔یہ امر قابل ذکر ہے ملز مان کو جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کمیرہ جات کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے ڈکیت گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیاہے۔

مزید : علاقائی