ماڈل ٹاؤن: عورت سمیت 2ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

ماڈل ٹاؤن: عورت سمیت 2ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن پولیس نے عورت سمیت2ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتارکرکے انکے قبضہ سے چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاعات پر ملزمان فیاض ولد ارشد اور صغراں بی بی کو انکے اڈوں پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں علاقہ میں منشیات فروشی کا دھندہ کرتے ہیں۔ ملزم فیاض سے 520 گرام اور صغراں بی بی سے 425 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی