3جعلی انویسٹی گیشن اہلکار گرفتار ، لاکھوں کی نقدی ، موبائل فون و ناجائز اسلحہ برآمد

3جعلی انویسٹی گیشن اہلکار گرفتار ، لاکھوں کی نقدی ، موبائل فون و ناجائز اسلحہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن مغل پورہ نے جعلی اینٹی کرپشن کے اہلکار بن کر نوسر بازی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے 3ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی کرولا کار،موٹر سائیکل، لاکھوں روپے نقدی، جعلی اینٹی کرپشن کارڈز، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔یہ بات ایس پی سول لائن انویسٹی گیشن مہر ممتاز نے گزشہ روز تھانہ مغلپورہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن سمیت لاہور پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں ۔ اور اسی آپریشن کے دوران پولیس ٹیم نے ورکشاپ روڈانجن شیڈ مغلپورہ میں دوران ناکہ جعلی اینٹی کرپشن اہلکار بن کر لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے تین ملزمان حارث بٹ، کاظم بٹ اور شکیل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے سبز رنگ کی جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی کرولا کار،موٹر سائیکل، لاکھوں روپے نقدی، جعلی اینٹی کرپشن کارڈز، موبائل فونز،جعلی کاغذات، دیگر اشیاء اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ ملزمان کے دو ساتھی علی حمزہ اور علی مرتضیٰ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے شریف اور سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دے کر لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس پارٹی کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -