مغلپورہ:30سالہ شخص کی اپنے کوارٹر میں پراسرار موت

مغلپورہ:30سالہ شخص کی اپنے کوارٹر میں پراسرار موت

لاہور (خبرنگار)مغل پورہ کے علاقہ میں 30سالہ شخص اپنے کوارٹر میں پرسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کوقبضے میں کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی کا رہائشی 30سالہ اسلم لاہور میں روز گار کے سلسلے اپنے دوستو ں کے ہمراہ مغل پورہ کے علاقے شالیمار کالونی میں ایک کوارٹر میں رہائش پذیر تھا گزشتہ روز وہ کا م سے لیٹ آکرسو گیا صبح جب دوستوں نے اسے اٹھانے کے لیے ہلایا تو اسے مردہ حالت میں پایا جس پر ان لوگوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو اقبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متوفی کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس کے لواحقین کو اطلا ع کردی گئی ہے۔

مزید : علاقائی