رائیونڈ روڈ،غائب موڑ کے قریب وین الٹنے سے 15افراد زخمی

رائیونڈ روڈ،غائب موڑ کے قریب وین الٹنے سے 15افراد زخمی

لاہور(خبرنگار) رائیونڈ روڈ غائب موڑ کے قریب مسافروں سے بھری وین الٹنے سے 15 افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ روڈ پر مسافروں سے بھری ویگن الٹنے سے 15افراد زخمی ہو گئے۔ موقع پر درجنوں افراد جمع ہو گئے۔ ٹریفک حادثے کے باعث ٹریفک کا نظام جام ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کا تعلق میاں والی سے ہے۔ زخمیوں میں محمد اختر،اللہ یار،امیر،حبیب،نواز،عزیز اور نور خان ،محمد امیر،شہیر،غلام رسول،اصغر خان ،نواب خان ،تاج،جاوید اور شہباز شامل ہیں زخمیوں کو لاہور جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی