کراچی سے لاہور پہنچنے والی ہیوی بائیکس ریلی کو لاہور پولیس کی فول پروف سکیورٹی

کراچی سے لاہور پہنچنے والی ہیوی بائیکس ریلی کو لاہور پولیس کی فول پروف ...

لاہور(خبرنگار)پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لئے کراچی سے شروع ہونے والی پرامن پاکستان ہیوی بائیکس ریلی رات گئے لاہور پہنچی پولیس کی طرف سے ریلی کے شرکا کو سیکورٹی فراہم کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ریلی کے شرکاء تیسرے مرحلے میں چودہ ہیوی بائیکس پر بہاولپور سے لاہور پہنچے ہیں۔ریلی کے شرکاء لاہور میں قیام کے بعد مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گے بعدازاں آزاد کشمیر جائیں گے۔

ریلی کے شرکا سبز ہلالی پرچم کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا موٹولیکر نکلے ہیں ریلی کا مقصد دنیا بھر میں امن کا پیغام پہنچانا ہے۔پاکستان ایک پرامن ملک ہے. اس میں رہنے والے کسی بھی ملک سے کم نہیں ہیں۔

مزید : علاقائی