پی ایس ایل میچز سکیورٹی قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ آبادی میں آپریشن

پی ایس ایل میچز سکیورٹی قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ آبادی میں آپریشن

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے دہشت گردی کے پیش نظر فول پروف سیکیورٹی کے لیے اسٹیڈیم سے ملحقہ آبادی میں سر چ اینڈ کومبنگ آپریشن کیاگیااس کے علاوہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت متعدد افراد کو بھی حراست میں لے کر پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کی فول پروف سیکیورٹی کے پیش نظر ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں پولیس نے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے ہوٹلز، مارکیٹس ،آبادیوں اور پلازوں میں کیا جارہا ہے۔سرچ آپریشن کے دوران سٹیڈیم سے ملحقہ آبادیوں ،مارکیٹوں اور پلازوں میں لوگوں سے شورٹی بانڈز بھی لئے جارہے ہیں ۔سرچ آپریشن اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو کرایہ داری آڑدیننس کے تحت خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر کے مقدمات کااندراج کر لیا گیا۔

مزید : علاقائی