موبائل فون خراب دینے اور وارنٹی کے باجود واپس نہ کرنے پر ٹیک سیرت کمپنی کے سروس منیجراور اسسٹنٹ منیجر 31مارچ کو طلب

موبائل فون خراب دینے اور وارنٹی کے باجود واپس نہ کرنے پر ٹیک سیرت کمپنی کے ...

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے موبائل فون خراب دینے اور وارنٹی کے باجود واپس نہ کرنے پر ٹیک سیرت کمپنی گلبرگ تھری کے سروس منیجراور اسٹنٹ منیجر کو 31مارچ کو طلب کرلیاہے۔صارف عدالت میں ہربنس پورہ کے نثاراحمد نے ٹیک سیرت کمپنی گلبرگ کے سروس منیجراور اسٹنٹ منیجرکے خلاف 23ہزار 50روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔فاضل جج نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : علاقائی