7سالہ کائنات پر جنسی تشدد کیس‘استغاثہ کے مزید گواہ طلب

7سالہ کائنات پر جنسی تشدد کیس‘استغاثہ کے مزید گواہ طلب

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 7سالہ بچی کائنات بتول کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم عمران علی کے کیس کی سماعت آج 14مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے مزید گواہوں کو طلب کرلیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سات سالہ بچی کائنات بتول کو جنسی تشددکا نشانہ بنانے کے کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی،عدالت نے چار گواہوں کے بیانات کے بعد ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل حافظ اصغرعلی کو مزید گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی،چالان میں ملزم عمران سمیت 24گواہ نامزد کئے گئے ہیں۔عدالت نے گزشتہ روز ملزم پر فرد جرم کے بعد گواہوں کو طلب کررکھا تھا۔علاوہ ازیں عدالت میں جنسی تشدد سے ہلاک ہونے والی 6سالہ نورفاطمہ کا چالان بھی داخل کرواد یا گیاہے جس میں عدالت نے ملزم کو مقدمہ کی نقول فراہم کردی ہیں،آئندہ سماعت پر نورفاطمہ کیس میں عمران پر فرد جرم عائد کردی جائے گی۔

مزید : علاقائی