کرپشن کیس میں گرفتار سابق وزیر خوراک و رکن اسمبلی اظہار کھوسہ کی درخواست ضمانت منظور
کوئٹہ(این این آئی ) بلوچستان ہائی کورٹ نے کرپشن کیس میں گرفتار سابق وزیر خوراک و رکن اسمبلی اظہار کھوسہ کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی منگل کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال مں دوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل نے رکن صوبائی اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کی درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے میر اظہار حسین کی ضمانت بعد از گرفتاری پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر کی کیس کی پیروی ایڈوکیٹ ہادی شکیل اور ایڈوکیٹ نادر چھلگری نے کی میر اظہار حسین کھوسہ کو ضابطے کی کاروائی کے بعد رہا کر دیا جائے گا واضع رہے رکن بلوچستان اسمبلی اظہار کھوسہ کو نیب نے 28 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔