الیکشن کمیشن میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

الیکشن کمیشن میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتما م کیا گیا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان جسٹس سردار محمد رضا نے کی۔ تقریب میں الیکشن کمیشن کے ممبران نے بھی شرکت کی جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کو بھی دعوت دی گئی تھی۔تقریب کا موضوع ’’سیاسی جماعتوں کا خواتین کا بطور ووٹرز اندارج پر مکالمہ‘‘تھا ۔تقریب کے افتتاحی کلمات میں چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اگر خواتین کو ساز گار ماحول مہیا کیا جائے تو وہ بہترین صلاحیتوں کا مظاہر ہ کر سکتی ہیں ۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کے 103 اضلاع میں خواتین ووٹرز کے اندراج کیلئے جاری مہم پر تفصیلی بحث ہوئی۔سیاسی جماعتوں نے مختلف تجاویز و آراء پیش کیں اور الیکشن کمیشن کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی خواتین کی بطور ووٹرز اندارج مہم کے حوالے سے تجاویز نوٹ کر لیں جن کو آئندہ لائحہ عمل بناتے ہوئے زیر غور لایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن

مزید : علاقائی