پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ رینج کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں کشمیری جاں بحق

پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ رینج کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ...

سرینگر (آئی این پی) مقبوضہ کشمیرمیں ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 25 سالہ عاشق حسین چوپان اونتی پورہ میں واقع بھارتی فوج کی فائرنگ رینج کے قریب جابارہ میں اپنے مویشی چرا رہا تھا کہ اس کا پیر ایک بارودی سرنگ پر آنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق عاشق کوفوری طورپر قریبی ہسپتال لیجایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

کشمیری جاں بحق

مزید : علاقائی