کراچی ، اغوا کاروں نے مغوی سرکاری افسر کا تاوان کے طور پر نکاح کروا دیا

کراچی ، اغوا کاروں نے مغوی سرکاری افسر کا تاوان کے طور پر نکاح کروا دیا

کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے بفرزون سے تین روز قبل پراسرار طور پر اغوا کیے جانے والے پورٹ قاسم میں اعلی عہدے پر فائز آفیسر کو اغوا کاروں نے تاوان کے طور پر نکاح کروا کر رہا کردیا۔تیموریہ کے علاقے کے بی آر سوسائٹی سیکٹر 16/A کے ایک مکین نے تیموریہ تھانے میں 10مارچ کو اغواکی ایک ایف آر درج کرائی گئی کہ میر ے بھائی سبط انور جو کہ پورٹ قاسم میں بطور آفیسر ہے انھیں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے اس اطلاع پر پولیس نے اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 125/18درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔

نکاح

مزید : صفحہ آخر