گھریلو ملازمین کا تحفظ ‘سفارشات مرتب کرنے کیلئے کمیشن تشکیل

گھریلو ملازمین کا تحفظ ‘سفارشات مرتب کرنے کیلئے کمیشن تشکیل

لاہو(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے گھریلو ملازمین کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی سفارشات مرتب کرنے کے لئے کمشن تشکیل دے دیا ہے ۔کمشن سیکرٹری لیبر کی سربراہی میں کام کرے گا،عدالتی کمشن میں سپریم کورٹ کے ایک جج کی وکیل بیٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔یہ عدالتی کمیشن ایک شہری صوبہ خان کی طرف سے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کمیشن کو یہ ٹاسک سونپا گیا ہے کہ وہ گھریلو ملازمین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی سفارشات مرتب کرے اور حکومت کی طرف سے قانون سازی نہ کرنے کے عمل پر بھی اپنی سفارشات دے۔جسٹس جواد حسن نے اس درخواست پر سیکرٹری لیبر کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا ہے جس میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اشفاق احمد کھرل، بیرسٹر احمد پنسوتا، شیراز ذکاء ایڈووکیٹ اور سحر بندیال ایڈووکیٹ بھی شامل ہیں۔سحر بندیال ایڈووکیٹ کیمبرج یونیورسٹی سے گریجوایٹ ہیں اور سپریم کورٹ کے سینئر جج مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال کی بیٹی ہیں،وہ وفاقی وزیر پرویز ملک کی بہو بھی ہیں، اس کیس کی مزید سماعت19مارچ تک ملتوی کی گئی ہے۔

کمیشن تشکیل

مزید : صفحہ آخر