سابق ججوں کی پنشن و بقایاجات‘ لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش

سابق ججوں کی پنشن و بقایاجات‘ لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق ججوں کی پنشن اور بقایا جات کے حصول کے لئے دائردرخواست کی مزید سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کے ساتھ چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے ۔فاضل بنچ نے قرار دیا کہ درخواستوں میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں جن کی تشریح کے لئے لارجر بنچ بنایا جائے۔جسٹس شاہد کریم نے سابق ججوں اصغر حیدر،ریاض کیانی اور 6 دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار وں کا موقف ہے کہ انہوں نے کنفرم جج کے طور پر 4 سال تک ہائی کورٹ میں خدمات انجام دیں لیکن انہیں پنشن ادا نہیں کی جارہی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہیں پنشن اداکرنے کا حکم دیا جائے ۔
بنچ کی سفارش

مزید :

صفحہ آخر -