پاک فضائیہ تحفظ مادر وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہے : سہیل امان
اسلام آباد (آئی این پی) ائیر چیف مارشل سہیل امان نے وطن عزیز کی تینوں مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی سے ملکی فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے عز م اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری سب سے مقدم ہے اور پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان سے ملاقات میں کیا جنہوں نے پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس کا دور ہ کیا،قبل ازیں ائیر بیس آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے وزیر دفا ع کا استقبال کیا۔ وزیر دفا ع نے حال ہی میں تعمیر کیے گئے ائیر پاو ر سنٹر آف ایکسیلینس کا دورہ کیا اور انہیں اس سنٹر کی ا فا د یت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جدید ترین طرز پر تعمیر کردہ ائیر پاور سنٹر آف ایکسیلینس، ا یک ایسا اہم ادارہ ہے جو پاک فضائیہ کے پائلٹوں کے علا وہ دوست ممالک کے پائلٹوں کو بھی بین الاقوامی تربیتی مشقوں کے دوران بہترین تربیت فراہم کر ے گا۔وزیر دفا ع نے کمبیٹ کمانڈرز سکول اور JF-17ا سکواڈرن کے دورے کے دوران سکواڈرن کے فضائی اور زمینی عملہ کیساتھ بھی کچھ وقت گزارا اور پاک فضائیہ کے اہل کاروں کی اعلیٰ صلاحیتوں ، کردار اور پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا، انہوں نے پاک فضائیہ کے آپریشن ضرب عضب میں کلیدی کردارکی بھی تعریف کی ۔بعدازاں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے الوداعی ملاقات کی ، وزیراعظم نے ایئر چیف مارشل سہیل امان کی شاندار خدمات کو سراہا اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے سربراہ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ، قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق ، وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال ، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی ۔
سہیل امان