نمک میں آئیو ڈین شامل نہ کرنیوالی 9فیکٹریاں سیل ، 164کو نوٹس جاری

نمک میں آئیو ڈین شامل نہ کرنیوالی 9فیکٹریاں سیل ، 164کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) آئیوڈین شامل کئے بغیر نمک پراسس کرنیوالی کمپنیوں کوپنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ، ا تھارٹی نے نمک میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے لاہور ریجن میں 3 راولپنڈی میں 4 جبکہ ملتان ریجن میں 2 فیکٹریاں سیل کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق نمک پراسس کرنیوالی کمپنیوں کوپنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر صوبہ بھر میں264 فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی جس کے دوران آئیوڈین نہ شامل کرنے پر لاہور ریجن میں 3 راولپنڈی میں 4 جبکہ ملتان ریجن میں 2فیکٹریاں سیل کی گئیں جبکہ صفائی اورگرائینڈنگ کے ناقص انتظامات پر164 فیکٹریوں کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ۔ یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے تمام سالٹ کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اوراس حوالے سے آئیوڈین شامل کیے بغیر نمک کی تیاری بند کرنے کیلئے15فروری کی ڈیڈ لائن دی تھی، اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی بہتری کیلئے ایک ماہ تک وارننگ نوٹس جاری کیے گئے، خالص، صاف ستھرا آئیوڈین ملا نمک خوراک کا اہم ترین جزو ہے اور نمک کا معیاری ہونا بہت ضروری ہے۔پنجاب میں 60 فی صد آبادی مختلف غذائی اجزاء کی کمی کا شکار ہیں اسلئے نمک میں آئیو ڈ ین سمیت تمام ضروری اجزاء کی شمولیت لازم ہے۔نمک میں آئیوڈین، منرل اور دیگر اجزاء کی شمولیت سے غذائی اجزاء کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا نمک کے علاوہ گھی،آٹا اور کوکنگ آئل کی بھی لازمی فوڈ فیکشن کروا رہے ہیں۔
نمک فیکٹریاں سیل

مزید :

صفحہ آخر -