بے یقینی کی صورتحال میں مثبت اقدامات ناگزیر ہیں : بلاول بھٹو زرداری

بے یقینی کی صورتحال میں مثبت اقدامات ناگزیر ہیں : بلاول بھٹو زرداری

منڈی بہاوالدین(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پیپلزپارٹی نے فلاحی جمہوری و مستحکم ریا ست کے قیام کیلئے ایک لازول تاریخ رقم کی، 50سالہ دور ہماری عظیم قربانیوں سے بھرا پڑا ہے وہ منڈی بہاوالدین میں ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر پارٹی کارکنوں اور عہدیدران کی بڑے تعداد موجود تھی ،بلاول بھٹو کا کہنا تھا میں پارٹی کارکنوں اور ورکرز کی قدر کرتا ہوں جنہوں نے میری ماں کا ساتھ دیا اور اسی لازوال جذبہ سے میرے ساتھ کھڑے ہیں جو میر ے لئے حوصلہ افزاء ہے، ہم نے اس عزم کو جاری رکھنا ہے میرے نانا نے پہلی مہم سازی مہم کا آغاز کیا اور عوام نے انکا بھرپور ساتھ دیاآپ بھی پیپلزپارٹی کی ممبر سازی مہم میں بھرپور حصہ لیں ، آج ہمارے معاشرے میں بے یقینی کی فضاء ہے اس نازک صورتحال میں مثبت اقد ا ما ت کی ضرورت ہے، میں سمجھتا ہوں دوردراز علاقوں کے عوام سے رابطہ کیا جائے اس بے یقینی صورتحال کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی عوام کے حقوق کی فراہمی پر رکھی گئی ہے ، عوام کو یقین دلاتاہوں میں آپکی امیدوں پر پورا اتروں گا آپ میرا ساتھ دیں تاکہ پرامن پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ آخر