مریم آپا اس وقت انتہائی دکھی ہیں ان کابرانہیں منانا چاہیے، ناصر شاہ
کراچی (این این آئی) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ مریم آپا کو سمجھنا چاہیے کہ نمبر گیم تھا، وہ اس وقت انتہائی دکھی ہیں ان کابرانہیں منانا چاہیے۔منگل کو صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے ایکسپوسینٹر کراچی میں سولویں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹری فیئیر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے بڑئی برائی کو ختم کرنے کے لئے چھوٹی برائی سے ہاتھ ملانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔سینیٹ الیکشن کے حوالے سے انہوں نے مریم اورنگزیب کو آپا قرار دے کر کہا کہ مریم آپا اس وقت انتہائی دکھی ہیں ان کابرانہیں منانا چاہیے، ان کو سمجھنا چاہیے کہ نمبر گیم تھا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج عدالتیں آزادانہ فیصلے کرتی ہیں لیکن مخالفین کو وہ عدالتیں چاہئیں جو بے نظیر کے خلاف فیصلے دیا کرتی تھی، انہوں نے 50روپے نہیں بلکہ 500 ارب کی کرپشن کی۔پی ایس ایل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مختلف پروجیکٹس میں بہت تاخیرکی جارہی ہے ، پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد ہونے جارہا ہے ، اسٹیڈیم کی رونقیں بحال ہونگی، ٹکٹس کی فروخت سے لیکر میچ کے اختتام تک تعاون کی ضرورت ہے۔
ناصر شاہ