محبوب اللہ جان مسلم لیگ (ق)میں شامل، صدر خیبرپختونخواہ نامزد

محبوب اللہ جان مسلم لیگ (ق)میں شامل، صدر خیبرپختونخواہ نامزد

لاہور،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق)کے صدر شجاعت حسین نے کہا ہے کہ گالی گلوچ کرنے والوں کا منہ بند کروانا کوئی مشکل کام نہیں، ملک اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہماری جماعت کل بھی مضبوط تھی اور مستقبل بھی اس کا ہے۔ وہ کوہستان سے سابق رکن قومی اسمبلی محبوب اللہ جان کی اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ق)میں شمولیت کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے محبوب اللہ جان کو پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخواہ کا صدر نامزد کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ صوبہ میں پارٹی کو ہر سطح پر فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ شجاعت حسین نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں صرف ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ کے نام سے رجسٹرڈ ہے جو اپنی بات کرتی ہے، گالی گلوچ یا ٹکراؤ کی سیاست پر ہم یقین نہیں رکھتے۔

شجاعت حسین

مزید : صفحہ آخر