امریکا ٹرمپ کی صدارت کا مستحق نہیں،وہ آمروں سے قریب ہیں، ہیلری کلنٹن

امریکا ٹرمپ کی صدارت کا مستحق نہیں،وہ آمروں سے قریب ہیں، ہیلری کلنٹن

ممبئی (صباح نیوز)ہیلری کلنٹن نے بھارت میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا مستحق نہیں اور امریکہ کیلئے یہ انتہائی خطرناک وقت ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2016 کی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نے ممبئی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ آمروں سے قریب ہیں اور انہیں اپنا آمرانہ رویہ بہت پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ روسی صدر ولادمیر پیوٹن اور روس سے بھی زیادہ ہے۔ہیلری کلنٹن نے تسلیم کیا کہ سابق فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر جیمز کومیز کے 28 اکتوبر 2016 کو ان کے ذاتی ای میل سرور کے حوالے سے کانگریس کو لکھے گئے خط کی وجہ سے انہوں نے وائٹ خواتین ووٹرز کی حمایت کھوئی تھی۔ہیلری کلنٹن کے بیان کے حوالے سے وائٹ ہاؤس نے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

ہیلری کلنٹن

مزید : صفحہ آخر