تین شیروں کی موت، چڑیا گھر کے ڈائریکٹرا ور انتظامیہ سے وضاحت طلب

تین شیروں کی موت، چڑیا گھر کے ڈائریکٹرا ور انتظامیہ سے وضاحت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( افضل افتخار) چڑیا گھر انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے چند روز میں تین شیروں کی موت واقع ہوگئی جس پر محکمہ وائلڈ لائف نے چڑیا گھر کے ڈائریکٹرا ور انتظامیہ سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا کا کہنا ہے کہ شیروں کی موت اتفاقیہ ہوئی ہے جس کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں ۔ محکمہ وائلڈ لائف نے ان کے اس بیان کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے حقیت سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔ دو دنوں میں تین شیروں کی اموات چڑیا گھر کا پہلا واقعہ ہے جس پر وائلڈ لائف انتظامیہ کافی خائف ہے ۔ ان کو شکایات بھی موصول ہوتی رہتی تھیں کہ چڑیا گھر انتظامیہ جانوروں کی صحت پر توجہ نہیں دیتی، جب جانور بیماری کی آخری حد تک پہنچ جاتے ہیں تب انتظامیہ کو ہوش آتا ہے اور ان پر توجہ دیتی ہے مگر تب بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔ تین شیروں کی موت سے چڑیا گھر سیر کرنے والے بچے اوربڑے بھی افسردگی کا شکار ہیں۔
شیروں کی موت

مزید :

صفحہ آخر -