میپکو میں نئے گرڈسٹیشنوں کی تعمیرو تنصیب سسٹم اپ گریڈیشن منصوبوں کے کیسز بورڈ آف ڈائریکٹر کو بھجوانے کی منظوری
ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکوبورڈ آف ڈائریکٹر ز کی پروکیورمنٹ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چےئرمین اسرار احمدملک کی زیر صدارت (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
منعقد ہوا جس میں نئے گرڈاسٹیشنوں کی تعمیر وتنصیب،ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز سمیت میٹریل خریداری ، سسٹم اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے کیسز حتمی منظوری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔پروکیورمنٹ کمیٹی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئر محمد اکرم چوہدری نے نئے 132KVشاہ والا گرڈاسٹیشن نزد پیر جگی موڑ کی تعمیر وتنصیب،66KVچشتیاں گرڈاسٹیشن کی 132KVپر اپ گریڈیشن، ٹرانسمیشن لائنوں کے 5منصوبے خانیوال ۔کسووال سے چک 83/12-L، چشتیاں ۔ڈاہراں والا، ہارون آباد۔ فقیروالی، فقیروالی۔ فورٹ عباس اور ڈی جی خان 2سے شاہ صدر دین کے منصوبے پیش کئے جنہیں کمیٹی نے منظوری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوادیاہے۔پروکیورمنٹ کمیٹی نے 50KVAکے 680ٹرانسفارمرز، 25KVAکے 450، 100KVAکے 165اور 200KVAکے 75ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز، 600ہائی ٹینشن سپن پولز،1125کلومیٹر آنٹ کنڈکٹر، 150کلومیٹر پی وی سی 2کور، 45ہزار سنگل فیز میٹرزکی خریداری کی منظوری دی ۔ اجلاس میں بورڈ ممبران خالد مسعود خان، شہریار چشتی اور بلال احمد بٹ نے شرکت کی جبکہ سعداللہ ملک اور ظفر عباس نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔ جنرل منیجر آپریشن سرفرازاحمد ہراج، چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن عبدالعزیزنیازی، ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل انوینٹری کنٹرول میاں جاوید اقبال اور کمپنی سیکرٹری ساجد یعقوب موجودتھے ۔ کمیٹی نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے خودمختار11KVڈبل سرکٹ فیڈر کی تعمیر ، میڈیکل کالج بہاولنگر کے نئے خودمختار 11KVڈبل سرکٹ فیڈر کی تعمیر، انڈسٹریل اسٹیٹ رحیم یار خان کو بجلی سپلائی دینے کے لئے 132KVٹرانسمیشن لائن کی تعمیر، 11KVمحمدپورفیڈر( 132KVبستی ملوک گرڈاسٹیشن )، 11KVچوٹی بالا فیڈر (132KVسخی سرور گرڈاسٹیشن )، 11KVچک بزدار فیڈر ( 66KVچوٹی گرڈ اسٹیشن ) ، 11KVدھنوٹ فیڈر (132KV لودھراں گرڈاسٹیشن ) کی بائفرکیشن، ری ہیبلی ٹیشن ، اپ گریڈیشن سمیت پاورٹرانسفارمرز کی خریداری کے کیسز منظوری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوادئیے ۔