مسلم لیگ ن کیخلاف ہونیوالی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی،اسلام اسلم
لیاقت پور (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں اسلام اسلم نے کہا کہ ہے کہ قومی اور مقامی سطح پر ان کی جماعت کے خلاف ہونے والی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی پریس کلب لیاقت پور کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر ذی شعور شہری جانتا ہے کہ ملک کی سیاست اور جمہوریت کے ساتھ کون سا کھلواڑ ہو رہا ہے مگر پاکستان کے عوام ان (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
ہتھکنڈوں کو بری طرح شکست دیں گے انہوں نے کہا کہ ان کے حلقہ میں بھی سازشی عناصر ن لیگ کے خلاف مذموم پراپیگنڈہ کر کے اپنی خفت مٹانا چاہتے ہیں مگر اربوں روپے کے تقریاتی منصوبے اس سازش کی راہ میں دیوار بنے ہوئے ہیں میاں اسلام اسلم نے کہا کہ مقدس پیشوں کو ذتی و مالی مفادات کے لیے استعمال کرنے والے ساشی عناصر جلد بے نقاب ہوں گے ۔
اسلام اسلم
Back to Conversion Tool