ضلع کچہری ملتان میں ٹاؤٹ مافیا کاراج،لوٹ مار کا بازار گرم

ضلع کچہری ملتان میں ٹاؤٹ مافیا کاراج،لوٹ مار کا بازار گرم

ملتان(خبر نگار خصوصی) ضلع کچہری میں ٹاؤٹوں نے سالہا سال سے اپنے ڈیرہ جمارکھے ہیں جس کی وجہ سے ان کے کارندے کھلے عام ضلع کچہری کی بیرونی دیوار اور ڈپٹی کمشنر دفتر کے بغل میں واقع بلاک کے ساتھ خالی جگہ پر موجود ہیں لیکن آج تک ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔بہت سے شہری اپنے وقت اور پیسے کو بچانے کیلئے مختلف سرکاری اداروں میں بیان حلفی دینے کیلئے ضلع(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

کچہری سے رجوع کرتے ہیں تو ان کو مقررہ50روپے کے اشٹام کی قلت کا بتاکر زائد قیمت کا اشٹام فروخت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔اس اشٹام کو لکھوا کر دینے اور اوتھ کمشنر کی تصدیق کراکردینے کیلئے100روپے سے500روپے تک وصول کرنے کے ساتھ شہری کی ضرورت کے مطابق زائد قیمت بھی وصول کی جاتی ہے۔اس طرح شہریوں کو اپنے مقاصد کیلئے درکار پرانی تاریخوں میں درج مختلف مالیت کے اشٹام بھی کئی گنا قیمت پر فروخت کئے جاتے ہیں۔اشٹام لینے والے کی عدم موجودگی میں غیرقانونی طور پر اشٹام کی بھی زائد قیمت پر فروخت کی جاتی ہے جن کی وجہ سے عدالتی مقدمات میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور اس طرح کی جعلی دستاویزات پر مقدمات درج ہونا بھی معمول ہے،عدالتوں میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کیلئے بھی ٹاؤٹ مافیا50ہزار روپے کی ضمانت نامہ کیلئے 4ہزار روپے اور ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کیلئے 6ہزار روپے تک لیتا ہے جبکہ ایف آئی اے کے مقدمات میں ضمانت دینے کیلئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کیلئے 15ہزار روپے تک کے نرخ مقرر ہیں۔عدالتوں کی جانب سے آئے روز جعلی ضمانت نامے دینے پر مقدمات بھی درج کرائے جاتے ہیں۔جعلی فرد ملکیت بھی 1ہزار روپے سے2ہزار روپے تک تیار کرکے دی جاتی ہے،اس کے علاوہ شہریوں کو جائیداد کی رجسٹری کراکے دینے،بینک سے اشٹام پیپر نکلواکردینے اور بینک میں فیس جمع کرانے کیلئے بھی سو روپے سے 500 روپے لئے جاتے ہیں۔دریں اثناء سب سے زیادہ شہریوں اور طلبہ و طالبات کو پچیدہ نظام کے باعث ڈومیسائل،لرنر ڈرائیونگ لائسنس،بیرون ملک جانے کیلئے این او سی اور مختلف تصدیقی نقول بنوا کر دینے کیلئے لوٹا جاتا ہے۔جس کیلئے شہریوں سے سرکاری فیس کے علاوہ 500روپے سے5ہزار روپے تک وصول کئے جاتے ہیں،ان میں سے کئی معاملات کے جعلی کاغذات بھی بناکر دئیے جاتے ہیں جبکہ شہری بھی پچیدہ نظام سے بچنے اور وقت کو بچانے کے ساتھ اپنی خامیوں کو چھپانے کیلئے اضافہ رقم دیتے ہیں اور ٹاؤٹ مافیا کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر