عوام تحریک انصاف کے حق میں اپنا فیصلہ سناچکے ہیں،جہانگیر ترین

عوام تحریک انصاف کے حق میں اپنا فیصلہ سناچکے ہیں،جہانگیر ترین

لودھراں( نما ئند ہ پا کستا ن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیر خان ترین گزشتہ روز لودھراں پہنچے ۔اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ جہانگیر خا ن ترین نے کارکنوں کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کے لئے اپنی ٹیم کو احکامات جاری کیے ۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ عوام تحریک انصاف(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

کے حق میں اپنا فیصلہ سناچکے ہیں۔ ن لیگ قصہ پارینہ بن چکی جبکہ پی ٹی آئی ملک کا مستقبل ہے۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک کے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے اور بڑے بڑے منصوبوں میں کمیشن کھاکر اپنی تجوریاں بھرنے والے جیلوں میں ہوں ،جہانگیر خان ترین نے کہا کہ صاد ق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر اہالیان بلوچستان مبارک باد کے مستحق ہیں۔ پی ٹی آئی کو فخر ہے کہ اس نے تاریخی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔ صادق سنجرانی کی جیت سے نئے دور کا آغاز ہوگا۔جہانگیر خان ترین سے ضلعی صدر ڈاکٹر شیر محمد اعوان، سید رضا شاہ گیلانی، مہراکرم سیال، حافظ صدیق ارائیں،حاجی مجید ارائیں، راؤ انتظار، شیخ یٰسین ودیگر نے ملاقات کی۔ جہانگیر ترین آج لودھراں کے مختلف علاقوں میں کارکنوں سے ملاقاتیں کرینگے۔

جہانگیر ترین

مزید : صفحہ آخر