مسلم لیگ ن نے ڈیل کے بجائے شکست کو ترجیح دی،شیر علی گورچانی

مسلم لیگ ن نے ڈیل کے بجائے شکست کو ترجیح دی،شیر علی گورچانی

جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ سینٹ الیکشن میں عزت سے ملے46ووٹ ذلت سے ملے57ووٹوں سے ہزارگنابہترہیں ن لیگ نے کسی کے سامنے جھکنے اور ڈیل کرنے کی بجائے شکست کو ترجیح دی ،نیازی اور زرداری جیت کربھی شرمندہ ہیں ،عمران خان نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیکرثابت کردیا کہ عمران خان اقتدارکے لئے کسی بھی حدتک(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

گرسکتے ہیں راجن پور ہاؤس میں وفودسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ن لیگ کو سائیڈلائن کرنے کے لئے جوسازشیں کی جارہی ہیں ہم عوام کی طاقت سے ان سب سازشوں کو ناکام بنادیں گے ،کل تک آصف علی زرداری کو چورڈاکو،اورسب سے بڑی بیماری کہنے والے عمران خان زرداری کے قدموں میں جھک گئے اورکل تک تبدیلی،نیاپاکستان کے نعرے لگانے والے نے خودکو بیچ دیاسردارشیرعلی خان نے کہاکہ ہم ہارکربھی جیت گئے اور مخالفین جیت کر بھی ہارگئے ۔

شیرعلی گورچانی

مزید : صفحہ آخر